پی ٹی آئی والے راتوں کو معافی مانگتے ، صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں: حنیف عباسی
PTI apologizes at night, holds press conference in morning: Hanif Abbasi
رہنما مسلم لیگ(ن)حنیف عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی والے راتوں کو معافی مانگتے ، صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں۔راولپنڈی میں کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ذاتی مفاد کو قومی مفاد پرترجیح دی، پی ٹی آئی دورمیں کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں دیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب ترقیاتی منصوبوں کوترجیح دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، نوجوان نسل ملکی تعمیروترقی اورخوشحالی کے لیے آگے بڑھیں، عوامی خدمت کا سفرجاری رکھیں گے، عوام کوسہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سےملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، سکیورٹی فورسز قیام امن کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں، ایٹمی اورمیزائل پروگرام عوام کا ہے وہی اس کی حفاظت کریں گے۔حنیف عب...

