وزارتِ مذہبی امور نے حتمی حج پیکج کا اعلان کر دیا
Ministry of Religious Affairs announces final Hajj package
وزارتِ مذہبی امور نے حتمی حج پیکج کا اعلان کردیا۔وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق لانگ حج پیکج کی حتمی قیمت 10 لاکھ 75 ہزار مقرر کی گئی ہے جبکہ شارٹ حج پیکج 11 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگا۔ترجمان کے مطابق حج واجبات کی تیسری قسط یکم تا 10 فروری وصول کی جائے گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم میں محدود تعداد میں نشستیں باقی ہیں، نئی درخواستوں کی وصولی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر 30 جنوری تک ہوگی۔شارٹ حج کی بکنگ مکمل جبکہ خالی نشستوں پر صرف لانگ حج پیکج کی بکنگ ہوگی، پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ 31 جنوری تک جاری رہے گی۔
The Ministry of Religious Affairs has announced the final Hajj package.According to a spokesperson for the Ministry of Religious Affairs, the final price of the long Hajj package has been set at Rs 10,75...


