وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
The Federal Cabinet approved the Hajj Policy 2025
اگلے سال سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار تک متوقع ہے۔پاکستان سے آئندہ سال 1 لاکھ 79 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔ حکومت اور پرائیویٹ آپریٹرز میں ہر ایک کو 89 ہزار 605 حجاج کا کوٹہ ملے گا۔طویل حج 38 سے 42 دن اور مختصر حج 20 سے 25 دن پر محیط ہوگا۔ سعودی حکومت سے منظور شدہ ویکسین لازمی قرار دے دی گئی۔ 12 سال سے کم عمر بچے حج کا سفر نہیں کرسکیں گے۔ایک ہزار کے قریب کوٹہ ہارڈشپ کیلئے مختص ہوگا۔ 300 کے قریب کوٹہ ای او بی آئی کے تحت رجسٹرڈ کم آمدنی والے مزدوروں کیلئے مختص کیا گیا ہے۔روٹ ٹو مکہ سہولت اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹ پر دی جائے گی۔ بغیر محرم خواتین اسلامی نظریاتی کونسل کی شرائط پر حج کرسکیں گی۔
Next year, the official Hajj package is expected from 10 lakh 75 thousand to 11 lakh 75 thousand.Next y...

