کراچی: ایف آئی اے کا چھاپہ، حوالہ ہنڈی کے الزام پر شہری گرفتار
Karachi: FIA raids, citizen arrested on charges of hawala hundi
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے نشتر پارک کے قریب فلیٹ پر چھاپہ مارا، اس دوران حوالہ ہنڈی کے الزام پر شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے 8 ہزار امریکی ڈالر، 37 ہزار عراقی دینار اور 90 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔ فلیٹ سے سعودی ریال، یو اے ای درہم، تنزانیہ شیلنگ بھی قبضے میں لیے گئے۔فلیٹ پر چھاپے کے دوران 2 موبائل فونز برآمد ہوئے جبکہ حوالہ ہنڈی کا ریکارڈ اور مواد ضبط کرلیا گیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان صدیقی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کاظم رضا حوالہ ہنڈی کے کام میں ملوث تھا، ملزم مجرمانہ مواد کی موجودگی کے بارے میں معقول جواب دینے میں ناکام رہا۔ملزم کو ضروری کارروائی کےلیے ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل منتقل کردیا گیا ہے۔
The Federal Investigation Agency (FIA) raided a flat near Ni...






