سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،12خارجی ہلاک، 6 جوان شہید
Actions of security forces, 12 foreigners were killed, 6 young men were martyred
آئی ایس پی آر کے مطابق 19 ستمبر کو 7 دہشت گردوں کے گروپ نے سرحد پر دراندازی کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام میں دراندازوں کو گھیرا جبکہ دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے 6 بہادر سپوت بھی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد برآمد ہوا ہے۔جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں خوارج کے گروپ نے فورسز کی چوکی پر حملہ کیا، جنوبی وزیرستان میں جوانوں کی جوابی کارروائی میں 5خوارج ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے خارجی کو ختم کرنے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں ک...






