خاتون کی بغیر کسی تجربے کے جہاز کی بحفاظت لینڈنگ
Woman lands plane safely without any experience
69 سالہ امریکی خاتون نے جہاز اڑانے کے تجربے کے بغیر اپنے نجی طیارے کو بحفاظت لینڈ کرلیا۔یوون کینان ویلز اپنے شوہر ایلیوٹ ایلپر کے ہمراہ نجی طیارے میں لاس ویگاس کے ہینڈرسن ایگزیکٹو ائیرپورٹ سے کیلیفورنیا جارہی تھیں۔خاتون کے 78 سالہ شوہر ایلیوٹ خود جہاز اڑا رہے تھے جو پرواز کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے بے ہوش ہو گئے، شوہر کے بے ہوش ہونے پر یوون نے گھبراہٹ کے عالم میں ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور مدد طلب کی۔ایئر ٹریفک کنٹرول کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے یوون نے طیارے کا رخ قریبی ائیرپورٹ کی طرف موڑ دیا اور چند منٹ بعد طیارہ باحفاظت لینڈ کر گیا. طیارے کے اترنے کے فوراً بعد ریسکیو عملہ موقع پر پہنچا، لیکن اس کے باوجود یوون کے شوہر ایلیوٹ ایلپر جانبر نہ ہو سکے۔
A 69-year-old American woman landed her private plane safely without any flying...

