21 ارب ڈالرز سے زائد کمی کے باوجود ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص
despite the loss of more than 21 billion dollars, Elon Musk is the richest person in the world.
ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 21 ارب ڈالرز سے زائد کی کمی آئی ہے۔ 24 جولائی کو ٹیسلا کے شیئرز کی قیمتوں میں 11 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں ایلون مسک کی دولت میں بھی 21 ارب 70 کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمی ہوئی۔ ایلون مسک ٹیسلا کے 21 فیصد شیئرز کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا 68 فیصد حصّہ بھی اسی کمپنی کے شیئرز سے منسلک ہے۔24 جولائی کو ٹیسلا کی سہ ماہی آمدنی رپورٹ جاری کی گئی تھی جس کے مطابق رواں سال اپریل سے جون کے دوران کمپنی کے منافع میں 45 فیصد کمی آئی ہے۔ ایک دن میں دولت میں اتنی زیادہ کمی کے باوجود ایلون مسک اب بھی 241 ارب ڈالرز کے مالک ہیں اور بدستور دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔
Elon Musk's wealth has decreased by more than 21 billion dollars in one day. On July 24,...


