الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کوتسلیم کرلیا
The Election Commission has accepted the inclusion of independent members in the Sunni Ittehad Council
الیکشن کمیشن کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل میں 82 آزاد ارکان قومی اسمبلی شامل ہوئے، جس میں پنجاب سے 49 اور خیرپختونخوا کے 33 ارکان شامل ہوئے۔دستاویز کے مطابق سنی اتحاد کونسل کو کوئی مخصوص نشست نہیں دی گئی جبکہ قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل دوسری بڑی جماعت ہے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ کے 120، پیپلزپارٹی کے 71 ارکان ہیں ، قومی اسمبلی میں 7 ارکان آزاد ہیں، ایم کیو ایم کے 21، جے یو آئی کے 11، ق لیگ کے پانچ ارکان ہیں۔دستاویز کے مطابق آئی پی پی کے 4، ایم ڈبلیو ایم، پی کے میپ، بی این پی کا ایک ایک رکن ، پی ایم ایل ض، بی اے پی، نیشنل پارٹی کے ممبران کی تعداد ایک، ایک ہے۔
The Election Commission document states that 82 independent members of the National Assembly joine...

