پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
Earthquake tremors in Peshawar and surrounding areas, panic among citizens
پشاور اور اس کے گردونواح میں بدھ کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 211 کلومیٹر زیر زمین تھی۔تاحال زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ماہرین کے مطابق کوہ ہندوکش ریجن میں زمینی پرتوں کی سرگرمی کے باعث اس خطے میں زلزلے معمول کا حصہ بن چکے ہیں تاہم شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Earthquake tremors were felt in Peshawar and its surroundings on Wednesday, causi...






