آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات
Army Chief General Syed Asim Munir meeting with Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سعودی عرب کے سرکاری دورہ پر پہنچ گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا شاہی محل آمد پر پر تپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ملاقات میں علاقائی امن، دفاعی اور سیکورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی حکمت عملی سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کےلیے مستقل حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام میں سعودی ولی عہد کے کردار کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق...



