جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور بھارت نے جو کیا اس میں زیادہ فرق نہیں: مریم نواز
There is not much difference between what happened on May 9 and what India did: Maryam Nawaz
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ فرق نہیں۔یونیورسٹی آف سرگودھا میں ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ شخصیت سے اختلاف ہوسکتا ہے مگر 9 مئی کو فوجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، ان کا نشانہ بھی ہماری فوج تنصیبات تھیں، اس جماعت نے وہ کیا جو دشمن دہائیوں میں نہ کر سکا، جن وردیوں کی توہین کی گئی انہی نوجوانوں نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل مضبوط اور محفوظ ہاتھوں میں ہے، ملک کی اصل سیسہ پلائی دیوار نوجوان ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح لیپ ٹاپ کو بچا کر رکھتے ہیں کہ اس میں کوئی وائرس نہ آجائے، اس طرح ذہن کو بھی بچا کر رکھنا ہے کہ اس میں کوئی پ...






