چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا
Chief Justice Islamabad High Court Aamir Farooq inaugurated the website of District Judiciary
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹس کی آفیشل ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کو ویب سائٹ کے فیچرز سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ ویب سائٹ میں کیسز اور ججمنٹس کی تلاش کے لیے خصوصی فیچرز ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ کورٹس کے تمام عبوری حکم نامے بھی ایک کِلک پر دستیاب ہوں گے، کیسز کی تلاش ایف آئی آر نمبر کے اندراج سے بھی ممکن ہو گی۔علاوہ ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس میں سینٹرل لائبریری کا افتتاح بھی کیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری کوشش رہی ہے کہ آپ جو بھی مسئلہ لے کر آئیں اس کو حل کروں۔انہوں نے کہا کہ جتنا ہو سکا ...



