Wednesday, April 15Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: chief justice islamabad high court

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا
اہم خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

2 additional judges took oath in Islamabad High Court چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ایڈیشنل ججز راجہ انعام امین منہاس اور محمد اعظم خان سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز، جوڈیشل افسران، بار کونسل اور بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔یاد رہے کہ دو روز قبل صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری سے وزارت قانون نے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق راجہ انعام امین منہاس اور اعظم خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات ہوئے۔وزارت قانون کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دونوں ججز کو ایک سال کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعینات کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سیشن جج اعظم خان اور سابق صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار راجہ انعام امین منہاس کے نام پر ...
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا
اہم خبریں

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا

Chief Justice Islamabad High Court Aamir Farooq inaugurated the website of District Judiciary اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹس کی آفیشل ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کو ویب سائٹ کے فیچرز سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ ویب سائٹ میں کیسز اور ججمنٹس کی تلاش کے لیے خصوصی فیچرز ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ کورٹس کے تمام عبوری حکم نامے بھی ایک کِلک پر دستیاب ہوں گے، کیسز کی تلاش ایف آئی آر نمبر کے اندراج سے بھی ممکن ہو گی۔علاوہ ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس میں سینٹرل لائبریری کا افتتاح بھی کیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری کوشش رہی ہے کہ آپ جو بھی مسئلہ لے کر آئیں اس کو حل کروں۔انہوں نے کہا کہ جتنا ہو سکا ...
وزیرداخلہ کو پی ٹی آئی سے پرامن احتجاج کیلئے مذاکرات کا حکم
اہم خبریں

وزیرداخلہ کو پی ٹی آئی سے پرامن احتجاج کیلئے مذاکرات کا حکم

Interior Minister ordered to negotiate with PTI for peaceful protest اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کو احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، حکومت مروجہ قانون کے خلاف کسی کو احتجاج کی اجازت نہ دے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر داخلہ قانون کے مطابق اسلام آباد میں امن و امان کا یقینی بنائیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو حکم دیا کہ وزیر داخلہ یا کسی مناسب شخص کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جائے جو پی ٹی آئی کی قیادت کے ساتھ رابطہ کرکے بیلاروس کے صدر کے دورے کی حساسیت سے آگاہ کرے۔عدالت نے کہا کہ کمیٹی میں چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی ش...
اسلام آباد پولیس ہے یا رضیہ ہے جوغنڈوں میں پھنس گئی: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
اہم خبریں

اسلام آباد پولیس ہے یا رضیہ ہے جوغنڈوں میں پھنس گئی: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

ISLAMABAD POLICE OR RAZIA IS TRAPPED IN THE HOODS: CHIEF JUSTICE ISLAMABAD HIGH COURT اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بنچ نے پی ٹی آئی جلسے کے بعد درج مقدمات اور گرفتاریوں کے معاملے پر گرفتار رہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر سماعت کی۔اس موقع پر پراسیکیوٹر جنرل عدالت میں پیش ہوئے، ملزمان کی جانب سے اسلام آباد بار کونسل کے وائس چیئرمین عادل عزیز قاضی اور راجہ حلیم عباسی ایڈووکیٹ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جی تو اسٹیٹ آگئی ہے، جسمانی ریمانڈ کے تمام آرڈرز ایک جیسے ہی ہیں، اسٹیٹ کو جواب دینے دیں کہ ایسا کیا ہوگیا تھا کہ آٹھ، آٹھ روز کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا، یہ تو ایسا عمل ہے جس کی کوئی مثال نہ ملتی ہو۔پراسیکیوٹر جنرل کے ایف آئی آر پڑھنے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے دلچسپ ریم...
حکومت ہی جبری گمشدگیوں کی بینیفشری ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ
اہم خبریں

حکومت ہی جبری گمشدگیوں کی بینیفشری ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ

Government is the beneficiary of enforced disappearances: Islamabad High Court اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے لاپتہ افراد کے کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے مگر چیف ایگزیکٹو کچھ نہیں کر رہے، بظاہر لگ رہا ہے کہ حکومت ہی جبری گمشدگیوں کی بینیفشری ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اظہر مشوانی کے 2 لاپتہ بھائیوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کی، درخواست گزار اظہر مشوانی کے والد کے وکیل بابر اعوان اور آمنہ علی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کچھ معلوم ہوا ہے؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے بتایا کہ آج بھی ہائی لیول پر رابطہ ہوا ہے، ہر لحاظ سے کوشش جاری ہے۔بابراعوان نے اپنے دلائل میں عدالت کو بتایا کہ 5 قوانین بغاوت اور بغا...
توہین عدالت کروائی: سیکریٹری دفاع، داخلہ، آئی جی اور ڈی جی ایف آئی اے طلب
اہم خبریں

توہین عدالت کروائی: سیکریٹری دفاع، داخلہ، آئی جی اور ڈی جی ایف آئی اے طلب

Contempt of Court: Defense Secretary, Home, IG and DG FIA summoned سلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اظہر مشوانی کے 2 لاپتا بھائیوں کی بازیابی کیلئے دائر درخواست کے حوالے سے سیکریٹری دفاع، سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی ایف آئی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اظہر مشوانی کے والد کی درخواست پر سماعت کی۔ اظہر مشوانی کے بھائی پروفیسر مظہر الحسن اور پروفیسر ظہور الحسن 6 جون سے لاپتا ہیں۔عدالت میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل بولے کہ وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کی رپورٹ پہلے ہی فائل ہو چکی ہے۔سیکیورٹی اداروں کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں بھائیوں سے متعلق کچھ معلوم نہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تمام فریقین کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کروں گا۔عدالت نے سیکریٹری دفاع، داخلہ، آئی جی اسلا...
Optimized by Optimole