Friday, April 17Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: chairman sic sahibzada hamid raza

ایوان کی کارروائی کے بعد مجھے گرفتار کر لیں: حامد رضا
اہم خبریں

ایوان کی کارروائی کے بعد مجھے گرفتار کر لیں: حامد رضا

Arrest me after the proceedings of the House: Hamid Raza سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ایوان کی کارروائی کے بعد سارجنٹ اینڈ آرمرز کو کہیں مجھے گرفتار کر لیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ مجھے کسی سے نہ پکڑوائیں میں خود گرفتاری دینے کے لیے تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ جو تذلیل کی گئی وہ ناقابل برداشت ہے، کل رات جو ہوا اس پر رولنگ دی جائے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، میرے والد آپ کے ساتھی تھے، میرے والد اس ملک کے لیے قربان ہوئے۔سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ریاست اس کا صلہ یہ دینا چاہتی ہے، ہم نے ہمیشہ اخلاقیات کو مدنظر رکھا، میں اپنے ساتھیوں کے لیے یہاں آیا تھا، پارٹی نے طے کیا ہم 7 لوگ یہاں موجود رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ رات 3 بجے نقاب پوش پارلیمنٹ کے کمروں میں بیٹھے ہوئے تھے، پارلیمنٹ کی لائٹس بند کر کے ٹیمیں بنائی گئیں...
Optimized by Optimole