طالبہ سے زیادتی کا جھوٹ گھڑ کر انتشار پھیلانے والی عورت گرفتار
The woman who spread chaos by fabricating the lie of rape of the student was arrested
لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے زیادتی کی غیرمصدقہ خبر کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔سوشل میڈیا پر متاثرہ طالبہ کی والدہ ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون جھوٹی نکلی، لاہور پولیس نے انتشار پھیلانے والی خاتون کو کراچی سے حراست میں لے کر لاہور منتقل کر دیا۔ملزمہ کے خلاف تھانہ گلبرگ میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزمہ سارہ کو بیان قلمبند کروانے کیلئے جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا، پولیس کے مطابق غیرمصدقہ خبر پھیلانے پر درج کئے گئے مقدمات کی تعداد 4 ہو گئی۔قبل ازیں نجی کالج میں طالبہ سے زیادتی کی غیر مصدقہ خبر پھیلانے کے معاملے پر مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی ۔جس کے مطابق طالبہ سے زیادتی کی خبر پھیلانے والا سوشل میڈیا پیج اسی روز تخلیق کیا گیا، اسی ...

