صوبے میں پرامن احتجاج کے نام پر بدامنی پیدا کی گئی: وزیراعلیٰ بلوچستان
Unrest was created in the name of peaceful protest in the province: Chief Minister Balochistan
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر پنجگور کو بڑی بیدردی سے قتل کیا گیااور صوبے میں پرامن احتجاج کے نام پر بدامنی پیدا کی گئی۔سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں ، ڈپٹی کمشنر پنجگور کو بربریت سے قتل کیا گیا ،یہ واقعہ بی ایل اے کا تھا ،بلوچوں کی نسل کشی تو خود یہ عناصر کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان کاکہنا تھا کہ ذاکر بلوچ کے قتل کی مذمت کرتا ہوں ، ان کی فیملی کو مکمل سپورٹ کریں گے ، بلوچستان میں احتجاج کے نام پر بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ کل ہم نے بلوچستان کی مختلف تحصیلوں میں 21 نادرا سینٹرز کا افتتاح کیا ہے ، بلوچستان کے 500 طلبا کو اسلام آباد میں تعلیم دلوائی جائے گی ۔
Balochistan Chief Minister Sarfaraz Bagti has said that D...


