پشین: نجی ہسپتال میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 7 افراد زخمی
Pishin: Explosion due to gas leakage in private hospital, 7 people injured
پشین بائی پاس کے قریب نجی ہسپتال میں گیس لیکیج کے دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین میں بائی پاس کے قریب نجی ہسپتال میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا جس میں 7 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے ہسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، دیواریں اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو دیگر ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
Seven people were injured in a gas leakage explosion at a private hospital near the Pishin Bypass.According to police officials, an explosion due to gas leakage occurred at a private hospital near the bypass in Pishin district of Balochistan, in w...






