نواز شریف کو عوام نے نہیں الیکشن کمیشن نےجتوایا ہے،استعفیٰ دینا چاہیے۔ بیرسٹر سیف
Nawaz Sharif has not been elected by people, but by the Election Commission, he should resign. Barrister Saif
بیرسٹر سیف نے کہا کہ نواز شریف کو عوام نے نہیں بلکہ الیکشن کمیشن نے جتوایا ہے، نواز شریف کو استعفیٰ دینا چاہیے۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی چھپ کر مذاکرات نہیں کریں گے، وہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جیل سے رہا ہوں گے، بانیٔ پی ٹی آئی جب مذاکرات کریں گے تو عوام کے سامنے ڈی چوک میں کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کا 8 ستمبر کو جلسہ ہو گا، جس کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں ہو رہی ہیں، ہم قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کریں گے، ہم ان کو عوام کی طاقت سے ہٹائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو 9 مئی کے واقعات پر بدنام کیا جا رہا ہے، سیاست کو زندہ رکھنے کے لیے 9 مئی کے و...

