میکسیکو میں بار پر فائرنگ، 7 افراد ہلاک
Bar shooting in Mexico, 7 people killed
شمالی امریکی ملک میکسیکو میں نامعلوم ملزمان نے ایک بار میں فائرنگ کر کے7 افراد کو ہلاک کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی میکسیکو کے شہر ولاہرموسا کے بار میں نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی فائرنگ کی زد میں آ کر 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔واقعے میں 5 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کی وجہ ابھی واضح نہیں ہوئی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے میکسیکو میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کرنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔
In the North American country of Mexico, unknown suspects opened fire in a bar and killed 7 people.According to foreign media, 7 people lost their lives in a bar in the city of Villahermosa in central Mexico.There are also reports of 5 people injured in the incident.According to media repo...

