بابر اعظم کپتانی سے مستعفی
Babar Azam resigns as captain
پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قومی ٹیم کی کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفی دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور کھلاڑی کردار ادا کرنے پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کپتانی اچھا تجربہ تھا لیکن ورک لوڈ میں اضافہ ہوگیا تھا، میں اپنی پرفارمنس پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں، اب تک جو حاصل کیا اس پر فخر محسوس کرتا ہوں، بطور کھلاڑی اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے تیار ہوں۔
Pakistan ODI and T20 team captain Babar Azam has decided to resign from the captaincy of the national team. Babar Azam has said in his statement on the social networking website X that he has ...


