بابر اعظم نے بھارت کیخلاف سٹریٹجی بتادی
Babar Azam told the strategy against India
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ صرف بھارت کے خلاف ہی نہیں تمام میچز میں بیسٹ کمبی نیشن کے ساتھ جائیں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ جو ٹیم کے لیے بہترین ہو گا وہ فیصلہ ہو گا، ٹیم کی ترجیح پہلے ہوتی ہے، یہ میرا، رضوان، صائم اور فخر کے ٹاپ آرڈر کا معاملہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ گیری کرسٹن بہت تجربہ کار ہیں، وہ ابھی سے ٹیم کے معاملات میں دلچسپی لے رہے ہیں، ہر ٹیم کے لیے پلان ہوتا ہے کسی ایک کھلاڑی یا ٹیم کا پلان نہیں ہوتا، نیویارک کی کنڈیشنز کے مطابق پلان کریں گے، ویرات کوہلی ایک بہترین کھلاڑی ہے اسی کے مطابق پلان کریں گے جب کہ بھارت کے خلاف ہی نہیں تمام میچز میں بیسٹ کمبی نیشن کے ساتھ جائیں گے۔بابراعظم کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں کوشش ہوگی ورلڈ کپ اسکواڈ کو میدان میں اتاریں، روٹیشن کے لیے ...

