بجلی پر ریلیف دینے کا آپشن صوبائی حکومتوں کے پاس موجود ہے، عطا تارڑ
The option of giving relief on electricity is with the provincial governments, Atta Tarar
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاق 200 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو ریلیف فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے اقدام کو بھی سراہنا چاہیے، جس نے ریلیف کی رقم اپنے ترقیاتی بجٹ سے کاٹی ہے۔ تمام صوبائی حکومتوں کے پاس ریلیف دینے کا آپشن موجود ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ بجلی کے بلوں کےمعاملے پر ملک میں بحث شروع کردی گئی ہے، وفاق نے ترقیاتی بجٹ میں کٹ لگا کر 50 ارب روپے بجلی صارفین کو سبسڈی دی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاق موجودہ حالات میں جو کچھ کرسکتا تھا ،اس نے کیا، ملک میں مہنگائی پچھلے سال کے مقابلے میں کم ہوئی ہےجبکہ مزید کمی متوقع ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ریلیف دینا صوبے کا اپنا معاملہ تھا، باقی صوبوں کے پاس بھی یہ آپشن ہے،وہ چاہیں تو ریلیف دے سکتے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا ک...

