لوگوں کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالنا آزادیٔ اظہارِ رائے نہیں ہے، انوار الحق کاکڑ
Putting hands on people's throats is not freedom of expression, Anwarul Haq Kakar
سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ لوگوں کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالنا فریڈم آف اسپیچ نہیں ہے۔جامعہ کراچی میں بائیو ٹیکنالوجی اور جنیٹک انجینئرنگ سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل روایت چل پڑی ہے کہ لوگ سخت سوالوں سے ڈر جاتے ہیں۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ میں سوال کو نہیں روکتا، سوال کا مقصد سمجھانا ہے الجھنا نہیں، کیا فزکس یا کیمیا میں ترقی سے حکومت نے روکا ہے، کیا منع کیا گیا ہے کہ کیوں نیا مالیکیول دریافت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا صرف گالیاں دینا تنقید ہے، ہم صرف تنقید پر توجہ دیتے ہیں تنقید کے ماحول سے نکلنا ہوگا، ہم شارٹ کٹ کی تلاش میں رہتے ہیں، ہمیں مکالمے کی ضرورت ہے۔سابق نگراں وزیراعظم نے کہا کہ دوسری عالمی جنگ عظیم میں 5 کروڑ لوگ ہلاک ہوئے، تبدیلی انارکی کے خلاف ...

