شراب برآمدگی کیس: عدالت کا علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
Liquor case: Court order to arrest and produce Ali Amin Gandapur
شراب برآمدگی کیس میں عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی ، جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس کی سماعت کی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت پیش نہ ہوئے ، ایس ایس پی آپریشنز نے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے سابقہ عدالتی حکم کی تعمیل میں کوئی رپورٹ پیش نہ کی جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔جج مبشر حسن نے ریمارکس میں کہا کہ نہ ملزم پیش ہوا نہ ہی اس کا وکیل عدالت آیا۔عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر ایس ایس پی آپریشنزکو علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا ...



