ہمیں تحفظات ہیں ،خیبرپختونخوا میں آپریشن نہیں ہونےدیں گے:علی امین گنڈا پور
We have reservations, operations will not be allowed in KPK: Ali Amin Gandapur
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ کہ خیبرپختونخوا میں آپریشن نہیں ہونےدیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا امن جلسےسےخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پشتونوں کی کئی صدیوں پرانی تاریخ ہے، پاکستان کوآزاد کرانےمیں پشتونوں نےبھرپورکردارادا کیا تھا، 1965کی جنگ میں قبائلی عوام نےحصہ ڈالا، امریکا کےغلاموں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہم نے بہت قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں آپریشن نہیں ہونےدیں گے، دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی وجہ سےہم نےگھربارچھوڑا، ہمارے نام پر ڈالر لیکر کھائے گئے جس پر ہمیں تحفظات ہیں، ہمارے آباؤاجداد نے ہمیں قربانیاں دینا سکھائیں، ہم اپنے فیصلے خود کریں گے کوئی اور نہیں کرے گا۔علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ بنوں میں افسوس ناک واقعہ ہوا، بنوں کے لوگوں نے ت...




