سعودی وزیر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ کل پاکستان پہنچیں گے:2 ارب ڈالر کے معاہدے
Saudi Chief Minister will arrive in Pakistan tomorrow with a delegation: $ 2 billion contract
اسلام آباد: سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز دو روزہ دورے پر وفد کے ہمراہ کل پاکستان پہنچیں گے۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔سعودی وزیر پاکستانی ہم منصبوں کیساتھ مفاہمتی یادداشتوں پردستخط اور ملاقاتیں کریں گے، 10 اور11 اکتوبر کو ملاقاتیں تعلقات کو تقویت دینے کیلئے 2 اعلیٰ سطح دوروں کا تسلسل ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مجموعی طور پر حکومتی اور نجی شعبے سے تقریباً چالیس کمپنیوں کا وفد پاکستان سرمایہ کاری کیلئے پہنچے گا، سعودی عرب کے ساتھ زراعت،آئی ٹی اورکنسٹرکشن میٹریل کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے سعودی وفد پٹرولیم کے شعبے اور پاور سیکٹر کے معاہدوں پر دستخط کرے گا ساتھ ہی فوڈسیکیورٹی،می...

