سپریم کورٹ بار کے انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا
Supreme Court Bar Elections, Asma Jahangir Group WON.
لاہور میں غیرحتمی نتیجے کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے رؤف عطا نے 558 اور حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ نے 484 ووٹ حاصل کئے اور یوں عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار رؤف عطا نے کامیابی حاصل کی۔ملتان سے غیرحتمی نتیجے کے مطابق انڈیپنڈنٹ گروپ کے صدارتی امیدوار میاں محمد رؤف عطا نے 125 ووٹ لئے جبکہ حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ 85 ووٹ لے سکے اور انڈیپنڈنٹ گروپ کے امیدوار نے 40 ووٹوں کی لیڈ سے میدان مارلیا۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اسلام آباد میں بھی انڈیپنڈنٹ گروپ کے صدارتی امیدوار میاں محمد رؤف عطا آگے رہے، پروفیشنل گروپ کے منیر کاکڑ دوسرے نمبر پر رہے۔عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار میاں رؤف عطا نے غیرحتمی نتیجے کے مطابق پورے خیبرپختونخوا میں کلین سویپ کیا اور پشاور سمیت پانچ پولنگ سٹیشنز پر میاں رؤف عطا نے 44 ووٹ کی ...






