Monday, March 2Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

مقامی خبریں

مقامی خبریں

پاکستان میں اس وقت آئین پر عمل نہیں کیا جا رہا: عمر ایوب
مقامی خبریں

پاکستان میں اس وقت آئین پر عمل نہیں کیا جا رہا: عمر ایوب

Constitution is not being followed in Pakistan at present: Omar Ayub اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت آئین پر عمل نہیں کیا جا رہا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ میں اپنی ضمانتیں کروانےآیا ہوں، میرے خلاف متعدد کیسز ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں میں مختلف کیسز میں کس طرح جا سکتا ہوں، اس کو ہم مسلط حکومت کہتے ہیں۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ 15 جنوری کو اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا، ان کو کہا کمشنرز اور چیف کمشنر کی تعیناتی کے لیے نام فائنل کیے جائیں، اس پر ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ اِنہوں نے کہا تھا کہ بانئ پی ٹی آئی سے رہنماؤں کی ملاقاتیں کروائیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، معیشت تباہ اور بلوچستان کی حالت خراب ہے، یہ کہتے ہیں کہ وہ فیصلے کرنے والے ہیں، فیصلے ...
ملتان: گیس سے بھرا ٹینکر پھٹ گیا، 6 افراد جاں بحق، 30 زخمی
مقامی خبریں

ملتان: گیس سے بھرا ٹینکر پھٹ گیا، 6 افراد جاں بحق، 30 زخمی

Multan: Gas tanker explodes, 6 killed, 30 injured ملتان میں گیس سے بھرے ٹینکر کو آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے جبکہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ڈسٹرکٹ ریسکیو آفیسر کے مطابق واقعہ فہد ٹاؤن میں پیش آیا، گیس سے بھرا ٹینکر آگ لگنے سے پھٹ گیا، آگ بجھانے کیلئے ریسکیو کی 16 گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا، مظفر گڑھ اور خانیوال سے بھی فائر ٹینڈرز طلب کئے گئے۔زور دار دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں جس کے باعث شہری شدید خوف میں مبتلا ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق ٹینکر میں آگ لگنے کی وجہ سے دھماکہ ہوا، آگ والے ٹکڑے مقامی آبادی کے گھروں پر جا کر گرے جس سے گھروں کی چھتیں متاثر ہوئیں۔کمشنر ملتان کے مطابق فہد ٹاؤن میں موجود تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔مقامی انتظامیہ کے...
گھٹیا مہم کے باوجود مریم نواز مقبول اور طاقتور ہو رہی ہیں: عظمیٰ بخاری
مقامی خبریں

گھٹیا مہم کے باوجود مریم نواز مقبول اور طاقتور ہو رہی ہیں: عظمیٰ بخاری

Despite shoddy campaign, Maryam Nawaz is becoming popular and powerful: Uzma Bukhari وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 2014ء سے جاری گھٹیا مہم کے باوجود مریم نواز ہر گزرتے دن کے ساتھ مقبول اور طاقتور ہو رہی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز بچوں کو الیکٹرک بائیکس کے بعد اسکالر شپ دے رہی ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو مریم نواز کی کارکردگی کا مقابلہ نہیں کر سکتے وہ اُن پر کیچڑ اچھالنے میں لگے ہیں، ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو معافیاں اور این آر او نہیں ملتے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ چور دروازوں سے اقتدار پر قابض ہونے والے قوم کے بچوں کے ہاتھ میں پیٹرول بم اور غلیلیں تھماتے ہیں، 9 مئی اور 26 نومبر کی ناکام بغاوتیں نوجوانوں کی برین واشنگ کا نتیجہ ہیں۔عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ نوجوانوں کو خود فیصلہ کرنا ہے کہ ان کو اپنا روشن مستقبل چاہیے یا ایک ...
یہ کہنے کی باتیں ہیں کہ پیپلز پارٹی الگ ہو گی اور حکومت گر جائیگی: بیرسٹر عقیل
مقامی خبریں

یہ کہنے کی باتیں ہیں کہ پیپلز پارٹی الگ ہو گی اور حکومت گر جائیگی: بیرسٹر عقیل

There are rumors that the PPP will split and the government will fall: Barrister Aqeel وزیرِ اعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ یہ کہنے کی باتیں ہیں کہ پیپلز پارٹی الگ ہو جائے گی اور حکومت گر جائے گی۔ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خدشات کو احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں، یہ ہلکی پھلکی موسیقی دونوں طرف سے لگی رہتی ہے۔عقیل ملک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے تحریری مطالبات اس لیے مانگ رہے ہیں تاکہ قوم کو پتہ چلے یہ کیا مانگ رہے ہیں، اب بلی کو تھیلے سے باہر آ جانا چاہیے، پہلی میٹنگ میں طے ہوا کہ تحریری مطالبات دیں گے تاکہ یوٹرن نہ لے سکیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کو جان لینا چاہیے کہ پی ٹی آئی لیڈران کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں، قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے ابھی تک قیدیوں کی فہرستیں نہیں دے سکے۔عقیل ملک نے مزید کہا کہ بانئ پی ٹی آ...
ہمارا بیانیہ بڑا کلیئر ہے عمران خان سمیت تمام کارکنان کو رہا کیا جائے: عمر ایوب
مقامی خبریں

ہمارا بیانیہ بڑا کلیئر ہے عمران خان سمیت تمام کارکنان کو رہا کیا جائے: عمر ایوب

Our narrative is very clear that all workers including Imran Khan should be released: Umar Ayub رہنما تحریک انصاف و اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مذاکرات کے بارے میں ہمارا بڑا کلیئر بیانیہ آچکا ہے، عمران خان، شاہ محمود قریشی اور تمام اسیران کو فوری رہا کیا جائے۔پی ٹی آئی رہنما عمرایوب کا کہنا تھا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کمیشن کے بارے حکومت کو بتایا ہے، ہم نے یہ بھی کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تک ہماری رسائی ہونی چاہیے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان پر کوئی کیس بنتا ہی نہیں، انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو غیر قانونی طور پر جیل میں رکھا ہوا ہے، جب تک ملک میں آئین و قانون کی بالادستی نہیں ہوگی تو یہی حساب چلے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کہاں ترقی کررہا ہے؟ عمران خان کہتے ہیں آئین وقانون کی بالادستی ہونی چاہیے، گیس تو بہت دور کی بات ہے یہاں سے اناج غائب ہوگیا ہے، سردیوں میں لوڈش...
مریم نواز نے 2024ء میں 77 منصوبے شروع اور 50 مکمل کیے: عظمیٰ بخاری
مقامی خبریں

مریم نواز نے 2024ء میں 77 منصوبے شروع اور 50 مکمل کیے: عظمیٰ بخاری

Maryam Nawaz started 77 projects and completed 50 in 2024: Uzma Bukhari وزیرِاطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 2024ء پنجاب کی تاریخ کا کامیاب ترین سال رہا، مریم نواز نے 77 سے زائد عوامی ریلیف کے منصوبے شروع کیے، 77 منصوبوں میں سے 50 سے زائد مکمل بھی ہو گئے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز کی حکومت نے تمام منصوبے اپنے وسائل سے شروع کیے، پنجاب ترقی، خوش حالی، ریلیف اور کارکردگی میں تمام صوبوں کو لیڈ کر رہا ہے، طلبہ، کسان، خواتین اور نوجوانوں سمیت ہر طبقے کو بلا تفریق ریلیف دیا گیا۔عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پہلی بار اقلیتوں کے لیے ریلیف پیکیج دیے گئے، 4 سال پنجاب کے وسائل کو پنکی، گوگی اور کپتان نے بے دردی سے لوٹا، مریم نواز نے پنجاب کے لوگوں سے ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج پنجاب کے لوگوں کا معیارِ زندگی باقی صوبوں سے کئی گنا بہتر ...
Optimized by Optimole