Wednesday, April 15Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

پاکستانی باؤلرز کا جادو چل گیا، 140 رنز پر آسٹریلیا کے9آؤٹ

The magic of Pakistani bowlers has gone, Australia’s 9 outs for 140 runs

3 ون ڈے میچز کی سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔میزبان آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 20 رنز پر گری، آسٹریلوی اوپنر بلے باز جیک فریزر 9 گیندوں پر 7 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے، کینگروز کا دوسرا نقصان 39 رنز پر ہوا جب آرون ہارڈی شاہین آفریدی کی گیند پرآغا سلمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 56 رنز پر گری، کپتان جوش انگلیس 19 گیندوں پر صرف 7 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر  وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان کو کیچ تھما پر پویلین چلتے بنے جبکہ اوپنر میتھیو شارٹ کو حارث رؤف نے چلتا کیا۔واضح رہے کہ تین میچز کی سیریز پر مشتمل آخری ون ڈے میچ پرتھ میں کھیلا جارہا ہے جہاں پاکستانی کپتان ممد رضوان نے ٹاس جیت کر کینگروز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔خیال رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں اور ا ب تک سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔پہلے میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف دو وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جب کہ دوسرے میچ میں پاکستانی بولروں نے آسٹریلوی بیٹرز پر اپنی دھاک بٹھائی۔پاکستان کے پاس اب بہترین موقع ہے کہ وہ 22 سال بعد آسٹریلیا کو اُس کی سر زمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دے، اس سے قبل 2002 میں پاکستان نے کینگروز کے خلاف آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتی تھی۔ پاکستانی سکواڈ:پاکستان کو سکواڈ صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، محمد رضوان (کپتان)، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد حسنین پر مشتمل ہے۔کینگروز الیون:آسٹریلیا کے سکواڈ میں میٹ شارٹ، جیک فریزر میک گرک، آرون ہارڈی، جوش انگلیس (کیپٹن)، کوپر کونولی، مارکس اسٹوئنس، گلین میکسویل، شان ایبٹ، ایڈم زیمپا، اسپینسر جانسن، لانس مورس شامل ہیں۔

Australia’s batting continues against Pakistan in the deciding match of the 3 ODI series. The host Australia’s first wicket fell for 20 runs, Australian opener Jack Fraser scored 7 runs off 9 balls and was caught by Mohammad Rizwan off Naseem Shah’s ball. Pragha was caught out by Salman. Australia’s third wicket fell for 56 runs, skipper Josh Inglis scored only 7 runs off 19 balls, and Mohammad Rizwan was caught behind the wicket by Naseem Shah, while opener Matthew Short was walked by Haris Rauf. The last one-day match of the three-match series is being played in Perth, where Pakistani captain Mammad Rizwan won the toss and invited the Kangaroos to bat first. It should be noted that earlier both the teams have won one match each and so far the series is tied at one, one. In the first match, Pakistan was defeated by two wickets against Australia, while in the second match, the Pakistani bowlers dominated the Australian batsmen. In 2002, Pakistan won the ODI series in Australia against the Kangaroos. Pakistan Squad: Pakistan squad consists of Saeem Ayub, Abdullah Shafiq, Babar Azam, Mohammad Rizwan (captain), Kamran Ghulam, Salman Agha, Irfan Khan, Shaheen Shah Afridi, Naseem Shah, Haris Rauf, Mohammad Hasnain. Kangaroos XI: Australia’s squad includes Matt Short, Jack Fraser McGurk, Aaron Hardy, Josh Inglis (captain), Cooper Connolly, Marcus Stoins, Glenn Maxwell, Sean Abbott, Adam Zampa, Spencer Johnson, Lance Morris.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Optimized by Optimole