پاکستانی باؤلرز کا جادو چل گیا، 140 رنز پر آسٹریلیا کے9آؤٹ
The magic of Pakistani bowlers has gone, Australia's 9 outs for 140 runs
3 ون ڈے میچز کی سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔میزبان آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 20 رنز پر گری، آسٹریلوی اوپنر بلے باز جیک فریزر 9 گیندوں پر 7 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے، کینگروز کا دوسرا نقصان 39 رنز پر ہوا جب آرون ہارڈی شاہین آفریدی کی گیند پرآغا سلمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 56 رنز پر گری، کپتان جوش انگلیس 19 گیندوں پر صرف 7 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان کو کیچ تھما پر پویلین چلتے بنے جبکہ اوپنر میتھیو شارٹ کو حارث رؤف نے چلتا کیا۔واضح رہے کہ تین میچز کی سیریز پر مشتمل آخری ون ڈے میچ پرتھ میں کھیلا جارہا ہے جہاں پاکستانی کپتان ممد رضوان نے ٹاس جیت کر کینگروز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔خیال رہے کہ اس سے...

