
Pakistan Shaheens defeated Bangladesh A by 8 wickets
پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔اسلام آباد کرکٹ کلب میں ہونیوالی 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے ٹیم کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش اے ٹیم 36 اوورز میں 183 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، سیف حسن 58 رنز اور رشد حسین 40 رنز کیساتھ نمایاں رہے، پاکستان شاہینز کی جانب سے عباس آفریدی نے 5وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان شاہینز نے 184 رنز کا ہدف 28 ویں اوور میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، شاہینز کی جانب سے عثمان خان 87 اور حسیب اللہ 73 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان شاہینز نے 3 ون ڈے میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کرلی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 28 اگست کو کھیلا جائے گا۔
Pakistan Shaheens defeated Bangladesh A team by 8 wickets in the first ODI match. In the first match of the 3-match ODI series at Islamabad Cricket Club, Pakistan Shaheens won the toss and decided to field first against Bangladesh A team. .
Batting first, Bangladesh A team returned to the pavilion by scoring 183 runs in 36 overs, Saif Hassan with 58 runs and Rushd Hussain with 40 runs, Abbas Afridi took 5 wickets on behalf of Pakistan Shaheens.
Pakistan Shaheens achieved the target of 184 runs in the 28th over with the loss of only 2 wickets, Usman Khan and Haseebullah scored 87 and 73 runs on behalf of Shaheens. Pakistan Shaheens have taken a one-nil lead in the 3 ODI series, the second ODI between the two teams will be played on August 28.
