Wednesday, April 15Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

ہمیں حق کو حق اور باطل کو باطل کہنا ہوگا: نوازشریف

We have to call truth truth and falsehood false: Nawaz Sharif

مری میں سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں نے دن رات پاکستان کی خدمت کی ہے، جو بڑا کام پاکستان میں ہوا اس کے پیچھے مسلم لیگ ن ہے، جنگلا بس جنگلا بس کہنے والے پشاور میں اربوں روپے کھا گئے، پشاور میٹروبس گھپلوں کی انکوائری سامنے نہیں لائی گئی۔انہوں نے کہا کہ کیا وجہ تھی ایک جمہوری حکومت کو اکھاڑ پھینکا گیا، میں نے جیل میں بیٹھ کر سب کچھ پڑھا، پرویز مشرف نے حکومت کو باہر پھینکا،پرویز مشرف دنیا سے چلے گئے، اب شکوہ کیا ہوگا،ہمیں حق کو حق اور باطل کو باطل کہنا ہوگا۔
میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو آسمان تک پہنچا دیاگیا، قوم کو موازنہ کرنا چاہیے کس نے ملک کی خدمت اور کس نے اجاڑا،پاکستان میں غریبوں کا جینا مشکل کردیاگیا، میں تو گھر گھر بجلی پہنچاکرگیابلکہ نکالا گیا تھا، آئی ایم ایف نے خود کہا تھا اب شاید پاکستان کو ہماری ضرورت نہیں پڑے گی۔
قائد مسلم لیگ ن نے شاہد خاقان عباسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عمدہ انسان ہیں، انہوں نے بہادری سے جیل کاٹی اور میرا ساتھ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے اقتدار سے نہ نکالا جاتا تو ملک ترقی کررہا ہوتا، شہبازشریف محنت سے کام کررہے ہیں،ان کو شاباش دوں گا، آپ ہمیں طعنہ دیتے ہیں، ڈیموکریسی کو آپ نے خود خراب کیا، میں کینہ،عداوت یا انتقام کی نیت رکھنے والا شخص نہیں ہوں۔

Mian Nawaz Sharif while talking to the members of the parliamentary party in the Senate in Murree said that I have served Pakistan day and night. Billions of rupees were eaten, Peshawar metrobus scam inquiry was not brought forward. He said that what was the reason, a democratic government was overthrown, I sat in jail and read everything, Pervez Musharraf threw out the government, Pervez Musharraf. Gone from the world, what will happen now, we have to call truth truth and falsehood falsehood.
Mian Nawaz Sharif said that the inflation was raised to the sky, the nation should compare who served the country and who neglected it, it was made difficult for the poor to live in Pakistan, I had delivered electricity to every house, but it was taken out. I had said myself that maybe Pakistan will not need us now.
Leader of Muslim League-N while praising Shahid Khaqan Abbasi said that Shahid Khaqan is a good person, he bravely served jail and supported me. He said that if I had not been removed from power, the country would have been developing, Shahbaz Sharif is working hard, I will congratulate him, you are insulting us, you have spoiled democracy yourself, I don’t want hatred, enmity or revenge.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Optimized by Optimole