ہمیں حق کو حق اور باطل کو باطل کہنا ہوگا: نوازشریف
We have to call truth truth and falsehood false: Nawaz Sharif
مری میں سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں نے دن رات پاکستان کی خدمت کی ہے، جو بڑا کام پاکستان میں ہوا اس کے پیچھے مسلم لیگ ن ہے، جنگلا بس جنگلا بس کہنے والے پشاور میں اربوں روپے کھا گئے، پشاور میٹروبس گھپلوں کی انکوائری سامنے نہیں لائی گئی۔انہوں نے کہا کہ کیا وجہ تھی ایک جمہوری حکومت کو اکھاڑ پھینکا گیا، میں نے جیل میں بیٹھ کر سب کچھ پڑھا، پرویز مشرف نے حکومت کو باہر پھینکا،پرویز مشرف دنیا سے چلے گئے، اب شکوہ کیا ہوگا،ہمیں حق کو حق اور باطل کو باطل کہنا ہوگا۔میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو آسمان تک پہنچا دیاگیا، قوم کو موازنہ کرنا چاہیے کس نے ملک کی خدمت اور کس نے اجاڑا،پاکستان میں غریبوں کا جینا مشکل کردیاگیا، میں تو گھر گھر بجلی پہنچاکرگیابلکہ نکالا گیا تھا، آئی...

