
All award show on one side, Hazem Bangwar on one side
کراچی: سابق اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد حازم بنگوار کا منفرد اسٹائل ایوارڈ شو میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔11 مئی ہفتے کی شب کراچی میں ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں فیشن، فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اور باصلاحیت فنکاروں نے شرکت کی تھی۔‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی تقریب میں فیشن، فلم، ڈرامہ اور اسپورٹس سے منسلک قابل شخصیات کو اُن کے زبردست کام اور اسٹائل کے لیے مختلف ایوارڈز سے نوازا گیا۔اس ایوارڈ شو میں جہاں پاکستانی اداکارائیں اپنے بولڈ لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرول ہوئیں تو وہیں حازم بنگوار نے اپنے منفرد اسٹائل کی وجہ سے تقریب سمیت سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کی۔حازم بنگوار نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس پر اُنہوں نے مصنوعی پَر بھی لگائے ہوئے تھے، حازم بنگوار نے اپنے اس منفرد اسٹائل کے ساتھ جیسے ہی ایوارڈ شو کی تقریب میں انٹری دی تو شرکاء اُنہیں دیکھ کر دنگ رہ گئے۔
KARACHI: Former Assistant Commissioner North Nazimabad Hazim Bangwar’s unique style became the center of attention at the award show. On the night of May 11, Saturday night, ‘Kashmir Hum Style Awards 2024’ was held in Karachi. Well-known and talented artists from film and drama industry participated. The ‘Kashmir Hum Style Awards 2024’ ceremony honored personalities associated with fashion, film, drama and sports with various awards for their great work and style. In this award show, where Pakistani actresses were trolled on social media because of their bold clothes, Hazim Bangwar attracted the attention of social media users including the ceremony due to his unique style. Hazim Bangwar wore a black dress. What happened was that he also wore artificial wings, Hazem Bangwar stunned the audience as he entered the award show ceremony with his unique style.
