Tuesday, April 14Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ

Assassination attack on former US President Donald Trump

سابق امریکی صدر اور ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی میں فائرنگ سے زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص ہلاک ہوگیا.
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کا واقعہ امریکا کی ریاست پنسلوانیا میں پیش آیا جہاں وہ انتخابی ریلی کے شرکاء سے خطاب کیلئے سٹیج پر موجود تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آور کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے۔
ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے کان پر خون کے نشانات دیکھے گئے ہیں، فائرنگ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے سابق صدر کو حصار میں لے لیا اور وہاں سے لے کر روانہ ہو گئے، گولیاں لگنے سے ریلی میں موجود ایک شخص ہلاک ہو گیا، واقعے کے بعد وہاں موجود لوگوں میں خوف و حراس پھیل گیا۔

Former US President and Republican Party’s presidential candidate Donald Trump was injured by gunfire in an election rally while one person was killed.
Former US President Donald Trump was shot on stage in the US state of Pennsylvania where he was on stage to address the participants of the election rally. Aur is also claimed to have been killed.
Blood marks have been seen on the ear of Donald Trump, the candidate of the Republican Party. After the incident, panic spread among the people present there.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Optimized by Optimole