
Be aware! Electricity will be more expensive
اسلام آباد: حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافے کی یقین دہانی کروادی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے جون 2024 سے گیس کی قیمتوں میں ششماہی بنیاد پر پھر اضافے اور بجلی چوری روکنے، ترسیلی نظام بہتر بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ سال 25-2024میں بجلی ٹیرف کی سالانہ ری بیسنگ کا نوٹیفکیشن بروقت جاری کیا جائے جبکہ پاور پرچیز ایگریمنٹس پر نظرثانی اور زرعی ٹیوب ویلز کی سبسسڈی میں اصلاحات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطاق جنوری 2024تک گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 2083 ارب روپے رہا۔ آئی ایم ایف نے تمام کھاد کمپنیوں سے گیس کی مکمل قیمت وصول کرنے کا مطالبہ کیا ہے حکومت نے مختلف علاقوں اور صنعتوں کیلئے گیس قیمتوں میں فرق کم کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے اور گردشی قرضے کی روک تھام کیلئے صارفین سے مکمل کاسٹ ریکوری کا پلان تیارکر لیاہے۔بجلی کے شعبے میں گردشی قرضہ 2600 ارب روپے سے زیادہ رہا۔ حکومت نے مالی سال 25-2024میں گردشی قرض میں کمی یا اسٹاک برقرار رکھنے کیلئے اصلاحات کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ آئی ایم ایف نے جون تک بجلی سیکٹر میں گردشی قرضے کا 2300 ارب کا ہدف پورا کرنے پر زور دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے کاسٹ ریکوری کیلئے یونیفارم گیس پرائس متعارف کرانے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
Islamabad: The government has assured the International Monetary Fund (IMF) of the increase in electricity and gas rates. According to sources, the IMF has agreed to increase gas prices on a half-yearly basis from June 2024 and to stop electricity theft. They have also demanded to improve the delivery system. The IMF says that the notification of the annual rebasing of the electricity tariff in the year 2024-25 should be issued in time, while the revision of power purchase agreements and reforms in the subsidy of agricultural tube wells have also been demanded. The revolving credit of the sector was 2083 billion rupees. The IMF has demanded that all fertilizer companies charge the full cost of gas. The plan has been prepared. The revolving credit in the electricity sector was more than 2600 billion rupees. The government has prepared a reform plan to reduce the revolving debt or maintain stock in the financial year 2024-25. The IMF has emphasized to meet the target of 2300 billion revolving credit in the power sector by June. Government has assured to introduce uniform gas price for cost recovery.
