بھارت کا دورہ پاکستان سے انکار، آئی سی سی کو آگاہ کردیا
India's refused to visit Pakistan, informed ICC
بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کا دورہ نہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔بھارت نے پاکستان کی نرم پالیسی، کرکٹ اور سیاست کو الگ رکھنے کی خواہش اور بیانات کے باوجود پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہفتہ کے روزبھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آگاہ کیا ہے کہ بھارت 2025 کی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں بھیجے گا، کرکٹ پر کام کرنے والی عالمی ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو نے رپورٹ جاری کی ہے اور کہا ہے کہ بھارت کا یہ فیصلہ 19 مارچ 2025 میں چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد کی منصوبہ بندی میں ایک اور پیچیدگی پیدا کرے گا۔رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مطلب یہ ہے کہ آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک نیا انتظام کرنا ہوگا،...

