پنجاب میں گندم کی خریداری مہم زور نہ پکڑ سکی۔
Wheat procurement campaign in Punjab could not gain momentum.
14 اپریل کو گندم کی خریداری کا اعلان ہوا، ہدف صرف 20 لاکھ میٹرک ٹن رکھا گیا، پچھلے برس ہدف 37 لاکھ میٹرک ٹن تھا اور 32 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی۔
اس وقت فلور ملز کے پاس امپورٹڈ 32 لاکھ جبکہ محکمہ خوراک کے پاس 25 لاکھ میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔
محکمہ خوراک نے 14 اپریل 2024 کو باردانہ ایپ فعال کی مگر دیہات کے ان پڑھ طبقے کی اکثریت کو ایپ استعمال کرنا نہیں آتی، باردانہ ایپ میں سخت شرائط کی وجہ سے کسانوں کی درخواستیں جمع نہ ہو سکیں۔
17 اپریل کو آن لائن باردانہ ایپ کی درخواستوں کا وقت ختم کر دیا گیا، ایپ بند ہونے سے کسان سراپا احتجاج بن گئے۔
سربراہ کسان اتحاد کونسل خالد کھوکھر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو تحفظات بتا دیئے، وزیر اعلیٰ نے پالیسی پر نظرثانی کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بھی کسا...

