پی ٹی آئی کارکنوں کے مجرم علی امین اور بشریٰ بی بی ہیں، عظمیٰ بخاری
The culprits of PTI workers are Ali Amin and Bushra Bibi, Uzma Bukhari
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے مجرم علی امین اور بشریٰ بی بی ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بزدلی کے آخری درجے پر فائز ہے، علی امین اور بشریٰ بی بی کی گاڑیوں پر انہی کے کارکنوں نے ڈنڈے مارے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت ختم کرنے کیلئے بشریٰ بی بی کافی ہیں، جتھوں سے وفاق پر چڑھائی کرنے سے این آر او نہیں ملتے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اپنی ذلت اور بدنامی کو فیک نیوز اور افواہوں کے پیچھے چھپا رہے ہیں، تحریک انصاف کی یہ آخری ناکام بغاوت تھی، اب انتشاری ٹولہ دوبارہ اسلام آباد کا رخ کرنے کی غلطی نہیں دہرائے گا۔
Punjab Information Minister Uzma Bukhari has said that the culprits of PTI workers are Ali Amin and Bushra Bibi.In one of his stat...






