گنڈاپور کو اپنا لیڈر نکلوانے کیلئے 15 کی جگہ 20 دن دیتی ہوں: عظمیٰ بخاری
I give Gandapur 20 days instead of 15 to get its leader: Uzma Bukhari
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کل جو ہوا اب مزید کسی جلسے کی اجازت دینے کی گنجائش نہیں رہی۔ عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے جلسے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو تقریریں، حرکتیں وہاں ہوئیں انسانوں کی تو نہیں، جانور ہی کر سکتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ یہ جب جب نکلتے ہیں صرف فساد اور جلاؤ گھیراؤ ہی کر سکتے ہیں، میں نے کل کہا تھا کہ پاکستان مخالف تقریریں ہوں گی، کل اچکزئی صاحب نے بھی انہیں بدتمیز اور غیر منظم جماعت کہہ دیا۔وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ کل امین گنڈا پور نے پھر لائن کراس کی اور پنجاب پر لشکر کشی کرنے کا عندیہ دیا، اُنہیں پنجاب پر لشکر کشی کا جو شوق آیا ہے وہ کر کے دیکھ لیں، خیبر پختون خوا کی پولیس جتنی مثالی ہے وہ تو آپ دیکھ ہی رہے ہیں، پنجاب پولیس والے نشئیوں کا نشہ بڑی جلدی اتار دیتے ہیں۔اُنہوں نے کہ...




