اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ٹرین حملے کی مذمت، تمام ممالک سے پاکستان کیساتھ تعاون کی اپیل
UN Security Council condemns train attack, appeals to all countries to cooperate with Pakistan
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے بزدلانہ وسفاکانہ اور دہشت گرد حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت حکومت پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ایک بیان میں سلامتی کونسل اراکین کا کہنا تھا کہ وہ متاثرہ خاندانوں، پاکستانی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی، تعزیت کا اظہار، زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل اراکین ہر قسم اور ہر شکل میں دہشت گردی بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات قرار دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔سلامتی کونسل اراکین نے زور دیا کہ ان سنگین دہشت گردی کے واقعات کے مرتکب افراد، منتظمین، مالی معاونین اور سرپرستوں ک...

