داعش کے 14 دہشتگرد گرفتار
14 ISIS terrorists arrested
یرانی حکام نے مختلف صوبوں میں چھاپے مار کر داعش کے14 دہشت گرد گرفتار کرلیے ہیں۔ داعش کے دہشت گردوں کی گرفتاریاں تہران، البروز، فارس اور خوزستان سے کی گئی ہیں۔ داعش خراسان سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگرد فارس اور باقی 7 دیگر تین صوبوں سے گرفتار کیے گئے ہیں۔ایرانی وزارت انٹیلی جنس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ داعش خراسان کے دہشتگرد حملے کے ارادے سے چند روز پہلے ایران میں داخل ہوئے تھے۔ حکام کا کہنا تھا کہ تحقیقات سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
Iranian authorities have arrested 14 Daesh terrorists in raids in different provinces. ISIS terrorists have been arrested from Tehran, Al-Brooz, Fars and Khuzestan. 7 terrorists belonging to Daesh Khorasan have been arrested from Fars and the remaining 7 from other three provinces.According to the Iranian ...


