رجسٹرار سپریم کورٹ نے نئے چیف جسٹس کیلئے 3 نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیئے
The Registrar Supreme Court sent 3 names to the Parliamentary Committee for the new Chief Justice
سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے چیف جسٹس کی جانب سے تین نام خصوصی پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے ہیں۔وزارت قانون کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھا گیا تھا جس میں تین سینئر ترین ججوں کے نام نئے چیف جسٹس کے لئے مانگے گئے تھے۔چیف جسٹس کیلئے بھیجے گئے 3 ناموں میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں۔26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد نئے چیف جسٹس کے تقرر کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا اور نئے چیف جسٹس کی تقرری موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ سے تین روز قبل کی جائے گی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریٹائرمنٹ سے قبل چیمبر ورک پر چلے گئے ہیں جہاں وہ ان دنوں فیصلے لکھیں گے۔سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججوں میں پہلے نمبر پر جسٹس منصور علی شاہ، دوسرے نم...






