اے این ایف کی کارروائیاں ، 86 کلو سے زائد منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار
ANF operations, more than 86 kg of drugs recovered, 7 accused arrested
اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے 13 کارروائیوں میں86.92 کلو سے زائدمنشیات برآمد کرلی جبکہ 7 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ، حب، راولپنڈی، سیالکوٹ، ملتان، گوجرانوالہ میں کی گئیں ، کارروائی کے دوران 66 کلو چرس،18 کلو540گرام آئس برآمدکرلی گئی ۔ترجمان اےاین ایف کا کہنا ہے کہ کارروائی میں ایک کلو182گرام ویڈ،1 کلو ہیروئن،44 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے ہیں ، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کےطلباء کوبھی منشیات فروخت کرنےکااعتراف کیا ہے ۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ۔
The Anti-Narcotics Force (ANF) recovered more than 86.92 kg of narcotics in 13 operations while 7 accused were arrested.According to the spokesman,...


