شیرافضل مروت کی عمران خان سے ملاقات
Shirafazl Marwat meeting with Imran Khan
شیر افضل مروت کی بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات ہوگئی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ آج 3 ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہاتھ ملایا تو بانی پی ٹی آئی نے گلے لگایا۔شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں دو طرفہ گلے شکوؤں کا تبادلہ ہوا۔ اس سے قبل کئی بار بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے ملنے سے انکار کر دیا تھا۔ شیر افضل مروت اڈیالہ جیل کے اندر کانفرنس روم کے ساتھ والے روم میں پہنچے تھے۔ بانی پی ٹی آئی کو لسٹ دی گئی جنہوں نے شیر افضل مروت سے ملاقات سے انکار کر دیا تھا۔
Sher Afzal Marwat met Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) founder Imran Khan. Talking to the media outside Adiala Jail, Sher Afzal Marwat said that today after 3 months...


