وزیراعظم آج 47 کھرب کے ترقیاتی پروگرام کی منظوری دینگے، مہنگائی کا سالانہ ہدف 8.2 فیصد
Prime Minister to approve Rs4.7 trillion development program today, annual inflation target set at 8.2 percent
وزیرِ اعظم شہباز شریف بدھ کے روز ملک کے اعلیٰ ترین اقتصادی فیصلہ ساز ادارے قومی اقتصادی کونسل (NEC) کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں آئندہ مالی سال 2026-27 کے لیے 47 کھرب روپے کے قومی ترقیاتی پروگرام اور مجموعی معاشی فریم ورک کی منظوری دی جائے گی۔معاشی شرح نمو کا ہدف 4 فیصد،خدمات 4 اعشاریہ 2 فیصد،صنعتی شعبے4 فیصد اورزرعی شعبے کا ہدف 3 اعشاریہ 8 فیصدمقررکرنے کی تجویز ہے،بلش،فیس پاؤڈر،آئی لائنر،مسکارا،میک اپ کٹس،لپ گلوس،فیس شائنر اورکریموں سمیت درآمدی میک اپ پرڈیوٹی میں2 سے 5 فیصد تک کمی متوقع ہے۔ صوبوں سے تقریباً 12کھرب روپے حاصل کرنے کے طریقۂ کار کیلیے حکومتی اتحادی جماعتوں کا تکنیکی کمیٹیوں کے قیام پر اتفاق ہوچکا ہے۔حکومت نے بجٹ کے اعلان کو دو مرتبہ مؤخر کیا کیونکہ اتحا...


