رمضان شوگر ملز ریفرنس: شہباز شریف، حمزہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
Ramzan Sugar Mills reference: Verdict reserved on Shehbaz Sharif, Hamza's acquittal plea
لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے رمضان شوگر ملز کرپشن کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت کی، عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، فیصلہ 6 فروری کو سنایا جائے گا۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے موقف اختیار کیا کہ رکن پنجاب اسمبلی مولانا رحمت اللہ کی درخواست پر گندے نالے کے لیے ڈائریکیٹو جاری کیا گیا، اس پراجیکٹ کو پنجاب اسمبلی نے منظور کیا، ڈائریکٹو کے اجراء میں حمزہ شہباز کا کوئی کردار نہیں مفروضوں پر بات نہیں ہو سکتی، انجنئیر نے یہ نتیجہ نکالا تھا کہ گندہ نالہ رمضان شوگر ملز کو...



