Monday, April 6Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: shahbaz sharif today

امریکی کمپنیاں پاکستان میں معدنیات کے شعبے سے استفادہ کریں: وزیراعظم
اہم خبریں

امریکی کمپنیاں پاکستان میں معدنیات کے شعبے سے استفادہ کریں: وزیراعظم

US companies should benefit from Pakistan's mineral sector: Prime Minister وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے امریکی وفد نے ملاقات کی ہے جس میں معدنی شعبے میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد کی قیادت سینئر بیورو آفیشل اور قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری، بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز، یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف سٹیٹ نے کی، وفد پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔وزیراعظم نے فورم میں امریکی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں وسیع استعداد موجود ہے اور امریکی کمپنیوں کو اس ترجیحی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونا چاہیے۔دوطرفہ تناظر اور علاقائی امن و سلامتی کے حوالے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے صدر ٹرمپ اور ان کی ...
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک، بڑے فیصلے
اہم خبریں

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک، بڑے فیصلے

A big meeting of federal and provincial leadership chaired by the Prime Minister, major decisions taken وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک میں روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر گزشتہ روز وزیرِ اعظم ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں عسکری اور سول قیادت، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک ہوئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کو ئی کسر نہ چھوڑی جائے جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا اور دہشت گردوں اور شرپسندوں کے سد باب کے لیے مؤثر اور سرگرم بیانیہ بنانے کی ہدایات دی گئیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی بیانیے اور ملک کی سلامتی کے خلاف کسی بھ...
قرضوں سے ترقی نہیں ہوتی، دعا ہے موجودہ آئی ایم ایف پروگرام آخری ہو: وزیراعظم
اہم خبریں

قرضوں سے ترقی نہیں ہوتی، دعا ہے موجودہ آئی ایم ایف پروگرام آخری ہو: وزیراعظم

Debt does not lead to development, I pray that the current IMF program will be the last: Prime Minister وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرضوں سے ترقی نہیں ہوتی، دعا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کا موجودہ پروگرام آخری پروگرام ہو، ہمارے قرضے 77 سالوں میں بڑھے ہیں، آخری حد تک آپ کو قرضوں سے نجات دلاؤں گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب کا افتتاح کر دیا۔اسلام آباد میں پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کا دن منفرد خوشی کا دن ہے، بطور وزیراعلیٰ پنجاب تعلیم، صحت اور نوجوانوں کیلئے ترجیحی اقدامات کئے، نوجوانوں کو آئی ٹی، اے آئی، ووکیشنل ٹریننگ دی جائے تو یہ ملک کا سرمایہ بنیں گے، بطور وزیراعلیٰ پنجاب میرٹ کی بنیاد پر4لاکھ لیپ ٹاپ ہونہار طلباء میں مفت تقسیم کئے۔انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا جدید ترین ٹیکنالوجی کی...
آذربائیجان سے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر جلد عملدرآمد کی ہدایت
اہم خبریں

آذربائیجان سے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر جلد عملدرآمد کی ہدایت

Instructions for early implementation of memorandums of understanding and agreements signed with Azerbaijan وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان سے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں کو جلد عملی جامہ پہنانے کی ہدایت کر دی۔وزیر اعظم نے حالیہ دورہ آذربائیجان پر جائزہ اجلاس میں وزارت تجارت کو پاکستان اور آذربائیجان کے مابین موجودہ تجارت کے حجم کو 2 ارب ڈالر پر پہنچانے کیلئے جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کے حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر نگرانی کمیٹی بھی قائم کر دی، کمیٹی توانائی و بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں معاہدوں کے لئے تیاری یقینی بنائے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر کے آئندہ ماہ متوقع دورہ پاکستان سے پہلے ترجیحی بنیادوں پر تمام تر تیاریاں مکمل کرنے کی ہدای...
وزیراعظم کا راجن پور میں یونیورسٹی، ڈی جی خان میں کینسر ہسپتال کے قیام کا اعلان
اہم خبریں

وزیراعظم کا راجن پور میں یونیورسٹی، ڈی جی خان میں کینسر ہسپتال کے قیام کا اعلان

Prime Minister announces establishment of university in Rajanpur, cancer hospital in DG Khan وزیراعظم شہباز شریف نے راجن پور میں یونیورسٹی اور ڈی جی خان میں کینسر ہسپتال کے قیام کا اعلان کردیا۔ڈیرہ غازی خان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان آکر دلی خوشی ہو رہی ہے، والہانہ اور پرتپاک استقبال پر ڈیرہ غازی خان کے عوام کا مشکور ہوں، ہم نے عوام کی ترقی کیلئے دن رات کام کیا، نواز شریف کا ویژن صرف پاکستان کی ترقی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں پنجاب کی ترقی ہوئی، مریم نواز اب پنجاب کے عوام کی خدمت کررہی ہیں، مریم نواز پنجاب کے گھر گھر میں ادویات پہنچا رہی ہیں، مریم نواز ہر گھر کی دہلیز پر سہولیات پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں، 2010 کے سیلاب میں ہم نے جنوبی پنجاب میں دن رات کام کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے صحت، تعلیم اور انڈسٹری کی ترقی...
جدید نظام سے بدعنوانی کی نذر ہونیوالا پیسہ دوبارہ خزانے میں آئیگا: وزیراعظم
اہم خبریں

جدید نظام سے بدعنوانی کی نذر ہونیوالا پیسہ دوبارہ خزانے میں آئیگا: وزیراعظم

Money lost to corruption will be returned to the treasury with the modern system: Prime Minister وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مقدمات کی تفویض اور انتظامی نظام سے بدعنوانی کی نذر ہونیوالا پیسہ دوبارہ خزانے میں آئیگا۔وزیراعظم شہبازشریف نے مقدمات تفویض و انتظامی نظام کا اجرا کر دیا، وزیراعظم نے جدید نظام کے اجرا پر وزیر قانون اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔شہباز شریف نے کہا کہ نیا نظام شفافیت اور انصاف کی بروقت فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا، مقدمات کی تفویض اور انتظام کا جدید نظام وقت کا تقاضا تھا، جدید ٹیکنالوجی سے لیس نظام مقدمات کے ٹریک اینڈ ٹریس میں معاون ثابت ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بھر میں سائلین اور درخواست گزار شفاف اور تیز انصاف کے خواہاں تھے، ایف بی آر میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم متعارف کرانے کا مقصد واجب الادا ٹیکس کا حصول تھا، بدقسمتی سے ماضی میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا ا...
Optimized by Optimole