آذربائیجان سے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر جلد عملدرآمد کی ہدایت
Instructions for early implementation of memorandums of understanding and agreements signed with Azerbaijan
وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان سے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں کو جلد عملی جامہ پہنانے کی ہدایت کر دی۔وزیر اعظم نے حالیہ دورہ آذربائیجان پر جائزہ اجلاس میں وزارت تجارت کو پاکستان اور آذربائیجان کے مابین موجودہ تجارت کے حجم کو 2 ارب ڈالر پر پہنچانے کیلئے جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کے حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر نگرانی کمیٹی بھی قائم کر دی، کمیٹی توانائی و بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں معاہدوں کے لئے تیاری یقینی بنائے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر کے آئندہ ماہ متوقع دورہ پاکستان سے پہلے ترجیحی بنیادوں پر تمام تر تیاریاں مکمل کرنے کی ہدای...






