بھارت کے ساتھ جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے: وزیراعظم
Will bring war with India to its logical conclusion: Prime Minister
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔اسلام آباد میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات بھارت نے جارحیت کرکے جو فاش غلطی کی، اس کا خمیازہ اب اسے ضرور بھگتنا ہوگا، شاید وہ سمجھ بیٹھے تھے کہ ہم پیچھے ہٹ جائیں گے لیکن وہ یہ بات بھول گئے کہ یہ بہادروں کی قوم ہے۔ جو اپنے عزم میں فولادی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس قوم کے سپوتوں نے خود کو میدان جنگ سے نکھارا ہے، جو اپنے وطن کی عزت اور حفاظت کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑنے کے لیے تیار ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات پوری دنیا نے دیکھا کہ عددی اعتبار سے کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں صرف چند گھنٹے لگے اور اللہ کے فضل و کریم سے ہمارے شاہینوں نے فضا میں ایسا طوفان برپا کیا کہ دشمن چیخ اٹھا، بھارت کے 5 جنگی طیا...






